اتوار، 3 جولائی، 2022

تعلیم وتربیت



 غیر موزوں نصاب تعلیم اور تدریس کے بچوں کے ذہن پر  اثرات

💫 غیرموزوں نصاب تعلیم اور تدریس بچوں کی ذہنی صحت بگاڑنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس سے بچوں میں علم سے لگاؤ پیدا کرنے کی بجائے بیزاری کے جذبات اُبھرتے ہیں۔ جب بچے کو کوئی مضمون غیر دلچسپ اور مشکل نظر آتا ہو اور استاد اس کی تدریس بھی موزوں انداز میں نہ کرے توبچہ اس میں مسلسل ناکامیوں کا شکار ہونے لگتا ہے جبکہ جبراً اس کا مطالعہ جاری رکھا جاتا ہے۔ یہ دونوں صورتیں بچے کی ذہنی صحت کے لیے ناسازگار ہیں۔ کسی ایک سمت میں مسلسل ناکامیوں کے باعث زندگی کی کئی اور سمتوں میں بھی تلخیوں کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔ جس سے اس کی تخلیقی صلاحیتوں کی مناسب نشو و نما کو ٹھیس پہنچتی ہے اور اس کی زندگی تلخی اور محرومیتکا شکار ہو جاتی ہے۔

💫مختلف عمر اور استعداد کے بچوں کے لیے موزوں نصاب وضع کرنا اور پھر اُس کی موزوں تدریس کرنا ایک ایسا لطیف اور دقیق عمل ہے جسے مسلسل مشاہدہ، مطالعہ اور تحقیق کے ذریعے سے ہی سر انجام دیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ہر طالب علم کو ایک ہی قسم کے چند مخصوص مضامین پڑھنے پر مجبور کر دینا ذہنی صلاحیتوں کو کھو دینے کے مترادف ہے۔ مثلاً بعض طلبہ مشینوں اور پرزوں کے جوڑ توڑ کی طرف خصوصی طور پر مائل ہوتے ہیں ایسے طلبہ کے لیے نصاب تعلیم میں اس قسم کے مضامین کا اہتمام ہونا چاہیے جنہیں پڑھ کر ان کی مشینوں اور پرزوں وغیرہ میں دلچسپی اور بصیرت بڑھے۔



💫 اسی طرح ادب اور شعر و شاعری سے خصوصی شغف رکھنے والے طلبہ کو اپنے فطری رحجانات کے منافی مضامین پڑھنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔ جن طلبہ کو ان کی فطری دلچسپی اور صلاحیتوں کے عین مطابق مضامین پڑھائے جاتے ہیں وہ اپنی تعلیم کے دوران بہت دل چسپی اور مسرت محسوس کرتے ہیں، وہ پڑھائی کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے مخصوص حلقہ علم و ہنر میں بڑا نام پیدا کر لیتے ہیں۔



💫نصاب کے مضامین کے علاوہ معلم کا طریق تدریس بھی بچوں کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ موزوں تدریس سے بچے مشکل سے مشکل مواد بھی بہت آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ اسباق کے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بحث و تقریر کے دلچسپ مقابلوں کااہتمام کر کے بھی اُستاد اپنی تدریس کو موثر بنا سکتا ہے۔ استاد تدریس کے لیے جدید طریقے استعمال کرے تاکہ بچے تعلیم کو بوجھ سمجھنے کی بجائے اس میں مسرت اور لذت محسوس کریں اور ان کے ذہن میں اسکول اور اس کے علمی اور تمدنی مشاغل سے دلچسپی اور محبت کا جذبہ بیدار ہو۔



1 تبصرہ:

Career Exploration for Students: Finding Your Passion

 Career Exploration for Students: Finding Your Passion Discovering your career passion can be a game-changer for students. Here are some tip...