بدھ، 6 جولائی، 2022

مسکرانا سنت ہے۔

 


مسکراتے رہوکیونکہ
یہ ہمارے نبی کی سنت ہے۔

⭐   حضور ﷺ اپنے صحابہ کرام کے ساتھ فطری انداز میں رہتے، ہنسی و مزاح میں بھی شریک ہوتے اور غم پریشانی میں بھی شریک رہتے۔ کیونکہ خوشی پر مسکراہٹ اور ہنسنا اللہ کی طرف سے نعمت ہے اور پریشانی پر غم اللہ کی طرف سے امتحان ہے۔ ہر وقت چہرے پر بارہ بجائے رکھنا، جلال میں رہنا، کوئی بڑی شخصیت ہیں تو ان کے ماتھے پر شکن رہنا، اور جلال اتنا ہے کہ اپنے ماتحت بھی بات کرنے میں خوف محسوس کریں کہ کہیں گستاخی نہ ہو جائے، گھر کے سربراہان کا اتنا خوف کہ اپنے بیوی بچے بھی سہمے رہیں، یہ سب تو شریعت مطہرہ کی تعلیمات نہیں ہیں۔

💫 اگر ہم اپنے روز مرہ معاملات اور معمولات میں صرف ایک مسکراہٹ کااضافہ کرلیں تو’’ سنت، تجارت، سہولت اور برکت‘‘ کا ایک امتزاج سامنے آئے گا۔



💫 الغرض مزاح ایک سنتِ مستحبہ ہے جولوگ اسے اپنی وقار اور شان کے خلاف سمجھتے ہیں وہ بہت بڑی غلطی پر ہیں اگر ہم اپنی زندگی میں مسکراہٹ والے پہلو کو لازم کر لیں تو ہم س کی زندگی آرام و سکون والی ڈپریشن سے آزاد ہو جائے گی۔

⭐ ہنسی اور مزاح کے فوائد

1:  جسمانی صحت کے فوائد

2:  قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

3: تناؤ کے ہارمونز کو کم کرتا ہے۔

4:درد کو کم کرتا ہے۔

5: آپ کے پٹھوں کو آرام دیتا ہے۔

6 دل کی بیماری کو روکتا ہے




⭐۔ دماغی صحت کے فوائد

1:  زندگی میں خوشی اور جوش شامل کرتا ہے۔ 

2: اضطراب اور تناؤ کو کم کرتا ہے۔

3:  تناؤ کو دور کرتا ہے۔

4:  مزاج کو بہتر بناتا ہے۔

5:  لچک کو مضبوط کرتا ہے۔

⭐ سماجی فوائد •



1:  تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

2:  دوسروں کو ہماری طرف راغب کرتا ہے۔

3:  ٹیم ورک کو بڑھاتا ہے۔

4: تنازعات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

5: گروپ بندی کو فروغ دیتا ہے




💫  ہنسی مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے۔ ہنسی تناؤ کے ہارمونز کو کم کرتی ہے اور مدافعتی خلیوں اور انفیکشن سے لڑنے والے اینٹی باڈیز کو بڑھاتی ہے، اس طرح بیماری کے خلاف آپ کی مزاحمت کو بہتر بناتی ہے۔ ہنسی اینڈورفنز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے، جو جسم کے قدرتی طور پر اچھا محسوس کرنے والا کیمیکل ہے۔ اینڈورفنز مجموعی طور پر تندرستی کے احساس کو فروغ دیتے ہیں اور یہاں تک کہ عارضی طور پر درد کو دور کر سکتے ہیں۔



💫  ہمیں موقع مناسبت کے اعتبار سے ہر وقت مسکراتے رہنا چاہیئے، یعنی جب کسی سے ملاقات کریں تو مسکراکر ملیں، کسی بیمار یا پریشان حال لوگوں سے ملیں تو حسنِ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسکراکر ملیں  ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Career Exploration for Students: Finding Your Passion

 Career Exploration for Students: Finding Your Passion Discovering your career passion can be a game-changer for students. Here are some tip...